عرفان ملک :کوٹ لکھپت کے علاقے میں دیسی بل فائٹ کا میلہ لگ گیا،پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیسی بل فائیٹنگ کے میلے کو ناکام بنا دیا
بل فائٹنگ میں استعمال ہونے والا بھینسا اور اس کا مالک گرفتار کرلیے گئے ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق پولیس اینمل ریسکیو سینٹر کو بل فائٹنگ کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔بھینسوں کی لڑائی پر پولیس نے انسداد تشدد جانوراں ایکٹ کے تحت پہلا مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ بھینسے کے مالک عبدالجبار اور حسنین حیدر کے خلاف درج کیا گیا۔بل فائٹنگ دیکھنے کیلئے ہزاروں افراد گوالہ کالونی میں جمع ہوئے ،
دیسی بل فائٹ میلہ،انسداد تشدد جانوراں ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
24 Oct, 2024 | 04:19 PM