جمال الدین : تھانہ شادمان نذر آتش اور عسکری ٹاور حملے سمیت چار مقدمات ,عدالت نے یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے نئے تعینات ہونے والے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی ۔عدالت نے ضمانتوں پر مزید سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل اور پراسیکیوشن سے دلائل طلب کرلیے۔ ملزمہ کے وکیل ملک برہان معظم ایڈووکیٹ ضمانتوں پر دلائل کیلئے پیش نہیں ہوئے۔ پراسیکیوشن نے بھی دلائل دینے اور مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی ۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھانہ شادمان نذرآتش ، عسکری ٹاور حملہ سمیت دیگر کیسز میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔