ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیا توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

نیا توشہ خانہ کیس: بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:توشہ خانہ ٹو  کیس میں ضمانت کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کیلئے روبکار جاری کردی گئی۔جیل انتظامیہ نے بشریٰ بی بی کو رہا کردیا ۔

 گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی تھی۔توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے۔ 

 بشریٰ بی بی کا ضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے جمع کرایا اور ان کی رہائی کی روبکار کچھ دیر میں اڈیالہ جیل میں جمع کرائی جائے گی جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی رہائی ممکن ہے۔

 واضح رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز  توشہ خانہ کیس ٹو میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کی تھی۔ 

 ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور اسپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی بھی رخصت کے باعث گزشتہ روز بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری نہیں ہوسکی تھی۔