ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا معاملہ, سیکرٹری ہیلتھ کو 21 نومبر تک جواب جمع کروانے کی مہلت

 ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا معاملہ, سیکرٹری ہیلتھ کو 21 نومبر تک جواب جمع کروانے کی مہلت
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا معاملہ, ہڑتالی ڈاکٹروں کیخلاف کی گئی کارروائی کالعدم قرار دینے کاکیس, ہائیکورٹ نے سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ کو 21 نومبر تک جواب جمع کروانے کی مہلت دیدی ۔

 جسٹس شجاعت علی خان نے صدر وائی ڈی اے پنجاب ڈاکٹر شعیب کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔صدر وائی ڈی اے پنجاب سمیت دیگر ڈاکٹرز عدالت پیش ہوئے ۔درخواست گزار کی جانب سے نوشاب اے خان ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے جواب جمع کروانے کے لئے مہلت کی استدعا کی۔ درخواست گزار وکیل نوشاب اے خان ایڈووکیٹ نے کہا عدالت حکومت کو پہلے ہی کافی وقت دے چکی ہے،تاخیر سے درخواست گزاروں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے ۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی اور قرار دیا کہ اگر جواب نہ آنے کی صورت میں سیکرٹری سپشلائزڈ ہیلتھ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں ۔

Ansa Awais

Content Writer