بغیر ہیلمٹ چالان ہونے پر واپڈا اہلکار نے سیکٹر بند روڈ کی بجلی کاٹ دی

24 Oct, 2024 | 12:46 PM

عرفان ملک:بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر واپڈا اہلکار چالان ہونے پر آپے سے باہر ہو گیا،واپڈا اہلکار نے بدلہ لینے کیلئے سیکٹر بند روڈ کی بجلی کاٹ دی۔سیکٹر بند روڈ میں تعینات ٹریفک وارڈن نے واپڈا اہلکار زبیر کا چالان کیا تھا۔
 واپڈا اہلکار زبیر کا موقف ہے کہ ہم نے روزانہ کی بنیاد پر یہاں سے گزرنا ہوتا ہے ،ٹریفک پولیس کو واپڈا اہلکاروں کا خیال کرنا چاہیے ۔ سیکٹر بند روڈ کا میٹر عدم ادائیگی کی بنا پر کاٹا گیا ۔
ٹریفک پولیس کے مطابق سیکٹر بند روڈ میں لگے میٹر پر کوئی بھی واجبات نہیں۔

 
 
 
 

مزیدخبریں