اداکار مومن ثاقب کی  کرینہ کپور سے ملاقات، تصاویر وائرل

24 Oct, 2024 | 12:39 PM

ویب ڈیسک:  پاکستانی کامیڈین، اداکار ومیزبان مومن ثاقب نے بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور سے یادگار ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کردیں۔

حال ہی میں مومن ثاقب نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں بالی وڈ کی ’بیبو‘ کے ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔شیئر کی گئی تصویر میں کرینہ کپور کو ڈینم شرٹ اور جینز پہنے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ مومن ثاقب چیتا پرنٹ شرٹ کے ساتھ آسمانی جینز پہنے ہوئے ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں مومن ثاقب نے لکھا کہ ’ایک بہت خوشگوار سرپرائز، اپنی فیورٹ کرینہ کپور سے اچانک ملاقات ہوگئی‘۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں شوبز ستارے اور دیگر سوشل میڈیا صارفین مختلف دلچسپ تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک صارف کا کہنا تھا  کہ ’میرا بھائی تمھارے بھائی سے زیادہ مشہور ہے‘ ،جبکہ حرا مانی نے ’ارے ارے‘ لکھ کر اپنی حیرانی کا اظہار کیا۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ’ کرینہ کپور کی اپنا وقت ضائع کرتے ہوئے بہت ہی منفرد تصویر ‘ ، جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’مومن سے ملنے کے بعد کرینہ بھی اپنی ہنسی نہیں روک سکیں‘۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے کرکٹ میچ کے بعد میڈیا کے سامنے رونے والے مومن ثاقب کو ’او بھائی مارو مجھے‘ کے نام سے بھی پہچانا جاتا ہے۔مومن ثاقب اداکاری کی دنیا میں بھی اپنا فن آزما چکے ہیں لیکن ان کی شہرت کی وجہ کوئی بھی کردار نہیں بن سکا۔

مزیدخبریں