ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس منصور علی شاہ کاچیف جسٹس کو خط ، کیس کی سماعت کرنے سے انکار

جسٹس منصور علی شاہ کاچیف جسٹس کو خط ، کیس کی سماعت کرنے سے انکار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس منصور علی شاہ نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسٰی  کو خط لکھ کر ایک بار پھرمخصوص بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی۔

 خط میں جسٹس منصور علی شاہ نے مخصوص بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی لکھا تھا ترمیمی آرڈیننس پر فل کورٹ بیٹھنے تک خصوصی بینچز کا حصہ نہیں بنوں گا۔

 جسٹس منصورعلی شاہ نے اپنے خط میں سر تھامس مورے کا قول لکھا ، انہوں نے لکھا کہ ہم اقتدار میں رہتے ہوئے اکثر بھول جاتے ہیں کہ اس ملک کے لوگ ہمارے اعمال کو دیکھ رہے ہیں، تاریخ کبھی معاف نہیں کرتی۔ تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کہ کہ کسی جج کا اقتدار سے کیا تعلق ہوتا ہے۔ 

 جسٹس منصور نے نیا خط 23اکتوبر کو لکھا ، اس خط میں چیف جسٹس  قاضی فائز عیسیٰ کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے ایک بنچ کی تشکیل کے اقدام کو مسترد کیا گیا ہے۔