ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو :خراب اور جلنے والے میٹرز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ

لیسکو :خراب اور جلنے والے میٹرز کی شرح میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد سپرا: لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) میں خراب اور جلنے والے میٹرز کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہونے کے بائث  کمپنی میں خراب اور جلنے والے میٹرز کی تعداد 1 لاکھ 20 ہزار تک پہنچ گئی ۔

یہ اعداد و شمار دستیاب دستاویزات سے سامنے آئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سنگل فیز میٹرز کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار جبکہ تھری فیز میٹرز کی تعداد 6 ہزار 500 ریکارڈ کی گئی ہے۔ خراب ہونے والے میٹرز کے صارفین کو اوسطاً بھاری بھرکم بلز بھجوا دیئے گئے جس کی وجہ سے صارفین کے بلوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ صارفین کو 11 ماہ کی اوسط یونٹس گزشتہ سال کے مطابق چارج کیے جا رہے ہیں جبکہ قیمتوں میں اضافے کے باعث صارفین نے رواں سال بجلی کم استعمال کی ہے۔

کم استعمال کے باوجود اوسط چارج ہونے کی وجہ سے بلوں میں اضافہ جاری ہے جبکہ بریک اپ کے نام پر بھی اضافی یونٹس چارج کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔