ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مجھے نہیں معلوم تھا کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے، بلاول بھٹو

مجھے نہیں معلوم تھا کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے، بلاول بھٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 :   پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں نہیں معلوم تھا کہ منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے۔

 برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم جیسا اتنابڑاکام کسی اورچیف جسٹس کی موجودگی میں ممکن نہیں تھا اور مجھے نہیں معلوم تھا منصورعلی شاہ چیف جسٹس نہیں بنیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بغیر ہمارے نمبرپورے تھے، اپوزیشن کے ان پٹ کے بغیر بھی ہمارے نمبر پورے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں : امریکی قانون سازوں نے عمران خان کی رہائی کیلئے امریکی صدر کو خط لکھ دیا

 چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی مرضی کا آئین بناسکتے تھےلیکن پیپلزپارٹی کا طریقہ کار رہاہے، میثاق جمہوریت کا وعدہ پوراکرنا ہے تو میں زورزبردستی کا ووٹ نہیں چاہتا۔

 بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جو اختیارات آئینی عدالت کو ملنے تھے وہ تو آئینی بینچ کو مل گئے۔