پنجاب حکومت نے لاہور میں 73 افسران کو سپیشل مجسٹریٹ تعینات کر دیا

24 Oct, 2024 | 11:45 AM

قیصر کھوکھر:  پنجاب حکومت نے لاہور میں 73 افسران کو سپیشل مجسٹریٹ تعینات کر دیا، ڈپٹی کمشنر لاہور کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سپیشل مجسٹریٹس کو پرائس کنٹرول کے حوالے سے خلاف ورزیوں پر ٹرائل کا اختیار دیا گیا ہے، تمام افسران کو اپنے علاقے میں مجسٹریٹ فرسٹ کلاس کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے 10 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، لائیو سٹاک کے 10 ڈپٹی ڈائریکٹرز کو سپیشل مجسٹریٹس تعینات کیا گیا ہے، 30 ویٹرنری آفیسرز اور 5 اسسٹنٹ میٹرو پولیٹن آفیسرز کو بھی سپیشل مجسٹریٹس تعینات کیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق 18 زونل افسران کو بھی سپیشل مجسٹریٹ تعینات کیا گیا ہے، تمام افسران کو مختص کردہ علاقوں میں اختیارات تفویض کیے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں