سٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

24 Oct, 2024 | 11:00 AM

(احسان عباسی) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں رواں ہفتے ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری ہے،  انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ،آج  100 انڈیکس 703 پوائنٹس کے اضافے سے 87 ہزار 898 پر آ گیاہے ۔

 پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق صبح  100 انڈیکس 703 پوائنٹس کے اضافے سے 87 ہزار 898 پر آ گیاہے۔

 رواں ہفتے 21 اکتوبر بروز پیر کو سٹاک مارکیٹ کا آغاز 85 ہزار 250 پوائنٹس سے ہوا تھا۔کے ایس ای-100 انڈیکس کی موجودہ سطح 87 ہزار 898 پوائنٹس پر موجود ہے۔

  یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلسل تیسرے روز اضافے کا رجحان برقرار رہا تھا اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 602 پوائنٹس بڑھ کر تاریخ میں پہلی بار 87 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا۔

 اس سے ایک روز قبل (22 اکتوبر) کے ایس ای-100 انڈیکس 643 پوائنٹس یا 0.75 فیصد اضافے کے بعد 86 ہزار 701 کی تاریخی بُلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مزیدخبریں