بادامی باغ:پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکوگرفتار،ایک فرار

24 Oct, 2024 | 10:20 AM

عابد چودھری:بادامی باغ کے قریب ڈولفن ٹیم نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو گرفتار کر لیا، دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
 ڈولفن پولیس نے ناخدا چوک پر شہریوں کی ریکی کرنے والے 2 مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جس پرملزمان نے ڈولفن ٹیم پر فائرنگ  کر دی ۔ڈولفن پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا،ملزمان گرفتاری سے بچنے کیلئے ڈولفن ٹیم پر وقتا فوقتا فائرنگ کرتے رہے۔ڈولفن ٹیم نے مقابلے کے بعد  بادامی باغ کے قریب ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا تاہم دوسرا ڈاکو فرار ہو گا۔
گرفتار ملزم کے قبضہ سے پستول، موٹرسائیکل، گولیاں و میگزین برآمدکر کے مزیدقانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاد باغ کے حوالے کر دیا۔
 

مزیدخبریں