بابر شہزاد ترک: رواں سال ملک میں پولیو وائرس کا 40 واں کیس رپورٹ ہوگیا۔
قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو وائرس کا یہ کیس کوہاٹ، خیبرپختونخواسے رپورٹ ہوا ہے۔متاثرہ بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے، پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر ڈھائی سال ہے۔
قومی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھا کہ پولیو کیس کوہاٹ کی تحصیل درہ آدم خیل سے رپورٹ ہوا، پولیو کیس کی جینیاتی تشخیص کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال ملک کے مختلف شہروں سے سامنے آنے والے پولیو کیس 40 ہوگئے ہیں۔بلوچستان 20، سندھ 12، کے پی کے 6، پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔