پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج سے فیصلہ کن ٹیسٹ

24 Oct, 2024 | 09:27 AM

 ویب ڈیسک:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، دونوں ٹیموں میں تین تین سپنر شامل کیے گئے ہیں۔

 گھومتی گیندوں سے ایک دوسرے کو گھمانے کا عزم، دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز پنڈی سٹیڈیم میں پریکٹس کی۔

 پاکستان کے کوچ جیسن گلیسپی، کپتان شان مسعود اور انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے پچ کا معائنہ کیا۔

 پاکستان کیلئے ساجد خان، نعمان علی اور زاہد محمود اصل ہتھیار ہوں گے جبکہ عامر جمال اور سلمان علی آغا بیٹنگ اور بولنگ کی دہری ذمہ داری نبھائیں گے۔

 پچ کو مد نظر رکھتے ہوئے انگلش ٹیم میں بھی تین سپیشلسٹ سپنرز جیک لیچ، شعیب بشیر اور ریحان احمد کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں