وزیر داخلہ سندھ کا بھینسوں کی رجسٹریشن کا اعلان 

24 Oct, 2024 | 09:07 AM

عاجز جمالی : وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے بھینسوں کی رجسٹریشن کا اعلان کر دیا.

 تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے زراعت پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے جس کا مقصد پاکستان کو زراعت میں خود کفیل بنانا اور درآمدی بجٹ کو کم سے کم سطح پر لانا ہے ، اسی تناظر میں سندھ حکومت نے بھی بڑا فیصلہ کیا ہے ۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ہر کسان کو 6 ہزار ماہانہ دے رہی، ضروری ہے کہ یہ رقم حقیقی کسانوں اور حقدار تک پہنچے ،البتہ ابھی تک بھینسوں کی رجسٹریشن کا طریقہ کار واضح نہیں کیا گیا اور نہ ہی یہ کنفرم ہو سکا ہے کہ یہ عمل کب سے شروع کیا جائیگا۔

مزیدخبریں