محسن نقوی کا تھانہ چٹیانہ پر چھاپہ، فرنٹ ڈیسک خالی، اہلکار غائب

24 Oct, 2023 | 10:07 PM

This browser does not support the video element.

دُرِ نایاب: ویزراعلیٰ محسن نقوی ٹوبہ ٹیک سنگھ شہر سے 20کلو میٹر دورتھانہ چٹیانہ  پہنچ گئے۔
چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اورانسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
تھانہ چٹیانہ میں وزیراعلیٰ کے اچانک دورہ کے وقت  فرنٹ ڈیسک خالی تھا،پ ولیس افسران اورآپریٹر غائب تھے۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی تھانہ چٹیانہ کی صورتحال دیکھ کر شدید برہم ہوئے۔ انہوں نے فرنٹ ڈیسک پر  بیٹھ کر درخواستوں پر ہونے والی کارروائی کو خود چیک کیا۔
وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ چٹیانہ کے حوالات میں بندملزمان سے ان کے کیسز کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیراعلیٰ نے تھانے میں موجود سائلین سے بھی ملاقات کی اوران کے مسائل  کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

مزیدخبریں