ویب ڈیسک: بورے والامیں نشے کے عادی جنونی خاوند نے بیوی پر تشدد کے بعد خودکشی کی گوشش کرتے ہوئے گلے پر بلیڈ پھیر لیا۔
مرضی پورہ کے رہائشی عارف حسین کی گلے پر بلیڈ پھیر کر خود کشی کی کوشش کی، موت میں ناکامی پر دوبارہ زہریلی سپرے پی لی۔ ظلم سہہ کر بھی بیوی اسے تشویشناک حالت میں لیکر ہسپتال پہنچ گئی۔
لاچار بیوی نے بتایا کہ خاوند کوئی کام نہیں کرتا نشہ کرکے مجھ پہ تشدد کرتا ہے۔ تنگ آکر والدین کے گھر گئی تو وہاں آکر خود کشی کی کوشش کی، اور حالت سنبھلنے پر دوبارہ زہریلی سپرے پی لی ۔
جنونی ظالم شخص 5 معصوم بچوں کا باپ ہے۔ زخمی حالت میں بیوی کو ساتھ لیجانے کے لئے جنونی خاوند اس کے والدین کے گھر پہنچا۔ جنونی شخص نے کہا کہ میں نے لو میرج کی ہے اپنی بیوی کو ساتھ لیکر جاوں گا۔
پولیس اور ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کیا۔