ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران ملزم قیدی وین کی جالی توڑ کر فرار

اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران ملزم قیدی وین کی جالی توڑ کر فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: راولپنڈی میں کچہری سے اڈیالہ جیل منتقلی کے دوران ملزم قیدی وین کی جالی توڑ کر فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم محمد زبیر نے اڈیالہ روڈ پر قیدی وین  پہنچنے پر چھت میں نصب جالی  توڑی اور پھر چھت کے راستے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ وارث خان میں ایک  کلو سے زائد منشیات کی برآمدگی کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس حراست کے دوران قیدی وین سے ملزم کے فرار ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔