لیبر آفیسر ملتان رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

24 Oct, 2023 | 07:10 PM

This browser does not support the video element.

ویب ڈیسک: لیبر آفیسر ملتان رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ 

ترجمان اینٹی کرپشن کے مطابق اینٹی کرپشن ملتان نے لیبر آفیسر ملتان سلیم انصاری کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا۔ اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے ہمراہ  چھاپہ مار کر لیبر آفیسر کو گرفتار کیا۔لیبر آفیسر سلیم انصاری کو ایک لاکھ روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا۔ ملزم نے شہری سے فرم کی رجسٹریشن کیلئے رشوت طلب کی تھی۔  ملزم سے نشان زدہ نوٹ برآمد  ہوئے، ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ کرپشن فری پنجاب کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں