قاسم علی شاہ نے لاہور آرٹس کونسل کی چیرمین گورننگ باڈی سے استعفیٰ دیدیا

24 Oct, 2023 | 06:21 PM

زین مدنی: قاسم علی شاہ نے لاہور  آرٹس کونسل کی چیرمین گورننگ باڈی سے استعفیٰ دے دیا۔ 

قاسم علی شاہ نے اپنا استعفی وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کو بھجوا دیا۔ قاسم علی شاہ توقعات پر پورا نہیں اتر سکے جس کی وجہ سے انہیں استعفی دینا پڑا ۔ 

نئے چیرمین لاہور آرٹس کونسل گورننگ باڈی کے لیے رضی احمد کا نام حتمی فہرست میں شامل کردیا گیا۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی نئے چیرمین لاہور آرٹس کونسل گورننگ باڈی کا نوٹیفکیشن جلد کر دیں گے۔ 

واضح رہے کہ رضی احمد سابقہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں چیرمین لاہور آرٹس کونسل گورننگ باڈی تھے۔ 

مزیدخبریں