امداد بوزدار : آئی جی سندہ نے پولیس کے 19 اہلکاروں کو معطل کردیا، نوفگکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق معطل پولیس اہلکار ایرانی تیل اور نان کسٹم گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ معطل اہلکاروں میں انسپیکٹر ، سب انسپیکٹر ، اسٹنٹ سب انسپیکٹر ،ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شامل ہیں۔ معطل ہونے والے پولیس اہلکاروں کا تعلق کشمور ، شکارپور ، خیرپور ، سکھر ،اور جیکب آباد اضلاع سے ہے۔
مزکورہ اہلکاروں کو معطل کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر کراچی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔