ڈالر مہنگا، یورو، برطانوی پاونڈ ، سعودی ریال کی قیمت میں بھی اضافہ

24 Oct, 2023 | 05:43 PM

اشرف خان: اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا۔ 
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگاہوکر 281.50 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگا ہوکر 297 روپے، برطانوی پاونڈ 1 روپے اضافے سے 343 روپے کا ہوگیا۔ 
اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 78.75 روپے پر برقرار رہا، جبکہ سعودی ریال 10 پیسے اضافے سے 75 روپے کا ہوگیا۔ 

دوسری جانب انٹربینک میں بھی امریکی ڈالر 31 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 

اسٹیٹ بینک  کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 279.12 روپے سے بڑھ کر 279.43 روپے پر بند ہوا۔ 
واضح رہے کہ دو روز میں انٹربینک میں ڈالر63 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔ 

مزیدخبریں