(ویب ڈیسک) گاڑی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر، پاک سوزوکی نے 4 روز کیلئے پلانٹ بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی نے 4 روز کے لیے پلانٹ کی بندش کا اعلان کر دیا ہے، اسٹاک ایکسچینج کوخط کےذریعےآگاہ کردیا گیا۔
پاک سوزوکی کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کا پلانٹ 30 اکتوبرسے3 نومبرتک بندرہے گا جبکہ کمپنی اعلامیہ کے خط کے مطابق بائیک کا پلانٹ یکم نومبرسے3 نومبرتک بندرکھا جائے گا۔
پاک سوزوکی کا مزید کہنا تھا کہ انوینٹری کی کمی کی وجہ سے پلانٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔