ملزمان کی 9مئی کے مقدمات میں باربار گرفتاری پرعدالت کااظہاربرہمی

24 Oct, 2023 | 03:09 PM

ویب ڈیسک: ملزمان کی 9مئی کی مقدمات میں باربار گرفتاری پرعدالت کااظہاربرہمی۔ 
تفصیلات کے مطابق پولیس نےملزم عمیرکو (ن)لیگ آفس جلانےکےکیس میں گرفتارکرکےعدالت پیش کیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم عمیر کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا۔ 
ایڈمن جج عبہر گل خان نے کہا کہ پولیس نے عدالت کو ریوالونگ چیئر بنا رکھا ہے۔ عدالت ملزمان کورہائی دیتی ہے، پولیس کی جانب سے انہی ملزمان کودوبارہ گرفتار کرکے پیش کردیاجاتاہے۔ اس ملزم کو کل ایک بھی مقدمہ میں ڈسچارج کیا تھا۔ اس ملزم کی جناح ہاؤس سمیت 2 مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ ملزم عمیر کو تھانہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمہ میں ڈسچارج کیا جاتا ہے۔ ملزم کو گزشتہ روز تھانہ مغلپورہ کے مقدمہ میں ڈسچارج کیا گیا تھا، عدالت نے ملزم عمیر کو آزاد کر دیا۔ پولیس نے آج پھر ملزم کو عدالت کے احاطہ سے گرفتار کر لیا۔ 

مزیدخبریں