(ویب ڈیسک)کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کو شکست دینے والی افغان ٹیم کے بلے باز رحمان اللہ گرباز کو قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے اپنے بیٹ تحفے میں دیدیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تصویر شیئر کی ھئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپتان بابراعظم نے افغان اوپنر رحمان اللّٰہ گرباز کو اپنا بیٹ تحفے میں دے رہے ہیں۔
A gift from Babar Azam.
— ICC (@ICC) October 23, 2023
The spirit of cricket alive and well ????#CWC23 pic.twitter.com/QJ9jv2DXge
پاکستان کے خلاف میچ میں افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کی جارحانہ اوپننگ بلےبازی نے پاکستان بالرز اور فیلڈرز کو محتاط کردیا تھا، جس سے انہیں باآسانی رنز بنانے کا موقع ملا۔
حمان اللہ گرباز نے پاکستان کے خلاف 53 گیندوں پر 9 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع تھا کہ ون ڈے فارمیٹ میں افغانستان نے پاکستان کو شکست دی۔