ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس؛ نواز شریف کیخلاف کیس کی سماعت اڑھائی بجے ہو گی

24 Oct, 2023 | 12:55 PM

(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس کی سماعت اڑھائی بجے کے بعد ہو گی۔

 خصوصی بینچ

 اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی ڈویژن بینچ سابق وزیرعظم پاکستان اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے خلاف کیس کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے، سماعت عدالت کے کمرہ نمبر 1 میں ہو گی۔

 خصوصی پاسز کا اجراء

 کمرہ عدالت میں داخلے کے لیے  خصوصی پاسز کا اجراء کر دیا گیا، پاسز کے بغیر کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

 واضح رہے کہ عدالت نے آج تک کے لئے سابق وزیراعظم نواز شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

مزیدخبریں