چینی کی قیمت میں اضافہ

24 Oct, 2023 | 12:51 PM

(وقاص عظیم)یوٹیلٹی اسٹورز میں بھی مہنگائی کا زور، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے اضافہ کر دیا گیا، یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی 155 روپے کلو میں دستیاب ہوگی، صرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ ہولڈرز کو چینی 109 روپے کلو دی جائے گی۔

یوٹیلٹی کارپوریشنز کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت میں 8 روپے کا اضافہ کردیا گیا،یوٹیلیٹی سٹورز عام صارفین کو چینی 155 روپے فی کلو دستیاب ہوگی۔

  بی آئی ایس پی کارڈ ہولڈرز کیلئے چینی 109 روپے فی کلو کردی گئی،عام صارفین کیلئے پہلے چینی 147 روپے فی کلو دستیاب تھی، بی آئی ایس پی صارفین کیلئے چینی 101 روپے فی کلو دستیاب تھی۔

مزیدخبریں