ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخ رشید کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

شیخ رشید کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ارشاد قریشی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید احمد کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید احمد کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید  کو مکمل بیڈ ریسٹ کی ہدایت دی گئی جبکہ تجویز دوائیں باقاعدہ سے استعمال کرنے کا کہا ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق شیخ رشید کی لی گئی ریڈنگز پر سینئر ڈاکٹرز مشورہ کے بعد آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو سینے میں تکلیف کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کا آر آئی سی ایمرجنسی میں ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا، انہیں سینے میں درد کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ شیخ رشید کو ہسپتال میں کچھ دیر کیلئے انڈر آبزرویشن رکھا گیا تھا۔