(محمدساجد) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں قومی کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز اپنا اہم میچ بھارت کے ساتھ کھیلا، سنسنی خیز مقابلہ بھارت نے 4 وکٹوں سے جیتا، میچ کے بعد کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ اداکار بھی ناخوش دکھائی دیے، اداکار مومن ثاقب کی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ قومی ٹیم کی ہار پر برتن دھونے بیٹھ گئے۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی۔160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کو پاکستان کے خلاف آخری اوور میں 16 رنز درکار تھے، وہ اوور محمد نواز نے کرایا، جس میں بھارت نے آخری گیند پر ہدف مکمل کرکے 4 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔
سوشل میڈیا پر کرکٹ کے فین اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار مومن ثاقب کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ افسردہ دکھائی دے رہے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مومن ثاقب قومی ٹیم کی ہار پر اپنے کچھ دوستوں کے پاس کھڑے ہیں، کہہ رہے ہیں کہ بلال صاحب کیا کررہے ہیں؟ جس پر دوست جواب دیتا ہے کہ اتنے پیسے ہار گئے، ادھار لے کر آیا تھا۔اب پیسے نہیں ہیں۔
واپس شپ پر جانا پڑے گا، آؤ اب صٖفائی کرتے ادھر ہیں، اداکار کہہ رہے ہیں کہ اب صفائیاں ہی کرنی پڑیں گی، خرچہ بہت ہوگیا ہے بعد ازاں برتنوں کے پاس بیٹھ جاتے ہیں۔