کترینہ کیف کو کونسی فلم سے نکال دیا گیا؟ 

24 Oct, 2022 | 06:32 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ   کترینہ کیف  کہتی ہیں کہ مجھے  پہلی فلم سے یہ کہہ کر نکال دیا گیا تھا کہ  تم کبھی اداکارہ نہیں بن سکتی۔

 ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں جان ابراہم کی فلم سے نکال دیا گیا تھا اور ساتھ ہی کافی بری بری باتیں بھی سننے کو ملیں۔ فلم کے لیے ابھی ایک شاٹ کی ہی شوٹنگ ہوئی تھی کہ انہیں ہٹا کر کسی اور اداکارہ کو رکھ لیا گیا۔

 مشہور بھارتی ہدایتکار انوراگ باسو کی فلم سایہ   میں جان ابراہم کے ساتھ اس وقت کی سپر ہٹ فلم ’پردیس‘ کی ہیروئن ماہیما چوہدری نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ کترینہ کو ان کی بہن کا کردار ملا تھا۔کترینہ نے انکشاف کیا  کہ اپنے متعلق اس قسم تاثرات سن کر وہ بہت روتی تھیں مگر وہ ڈٹی رہیں اور ہمت کرتی رہیں۔

مزیدخبریں