دکانداروں نے کرسیوں، ڈنڈوں کیساتھ ایک دوسرے کی درگت بنا ڈالی؛ ویڈیو وائرل

24 Oct, 2022 | 06:32 PM

M .SAJID .KHAN

(محمدساجد) معاشرے میں عدم برداشت کی فضا قائم ہوچکی ہے، معمولی بات پر تلخ کلامی اور بحث وتکرار کے بعد بات لڑائی، جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے، ایسے واقعات میں جانی و مالی نقصان کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے، ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دکاندار کسی بات پر لڑ پڑے۔

تفصیلات کےمطابق  معاشرے کی عمارت  برداشت، اخلاقیات، رواداری  اور محبت کے ستونوں پر کھڑی ہوتی ہے اور جب یہ خصوصیات سماج سے رخصت ہوجائیں تو وہ تباہی کی طرف تیزی سے گامزن ہوجاتا ہے، بدقسمتی سے دنیا بھر میں عدم برداشت دن بدن بڑھتا جارہا ہے، یہ عدم برداشت آج ہمیں اس نتیجے پہ لے آیا کہ چھوٹے سے چھوٹے اختلافات پر خون بہنے لگا ۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو  تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دکاندار بھری سڑک پر  آپس میں لڑپڑے۔

وائرل ویڈیو میں د یکھا جاسکتا ہے کہ  کراچی کے مشہور دھوراجی گولا گنڈا مقام پر دکانداروں کے درمیان لڑائی ہوئی، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کرسیوں، ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا، بھری سڑک پر ہونے والی لڑائی کے دوران راہگیر بھی گزرتے دکھائی دے رہے ہیں۔چیخ وپکار بھی سنائی دے رہی ہے، دکانداروں کی اس لڑائی میں مالی نقصان بھی ہوا جبکہ کچھ افراد زخمی بھی ہوئے۔

مزیدخبریں