ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد شریف کی موت، پولیس نے کتنے فائر کیے؟ چونکا دینے والے انکشافات

ارشد شریف کی موت، پولیس نے کتنے فائر کیے؟ چونکا دینے والے انکشافات
کیپشن: Arshad Sharif, Death
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پولیس کی جانب سے پاکستانی سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے کینیا میں ہونے والے قتل کی رپورٹ سامنے آگئی۔ قتل کی تصدیق سب سے پہلے مقتول کی اہلیہ نے کی۔

  کینیا سے ملنے والی پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  کے قریب مگادی ہائی وے پر پولیس نے چھوٹے پتھر رکھ کر روڈبلاک کیا تھا، ارشد شریف کی کار روڈ بلاک ہونے کے باوجود نہیں رکی، گاڑی ان کا رشتے دار چلا رہا تھا۔

 روڈ بلاک ہونے کے باوجود گاڑی نہ روکنے پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ پولیس کی جانب سے گاڑی پر 9 گولیاں فائر کی گئیں، جن میں سے ایک گولی ارشد شریف کے سر میں لگی، جس کے باعث ان کی موت ہو گئی۔

دوسری جانب ارشد شریف کے پولیس کے ہاتھوں قتل کے حوالے سے کینیا کی پولیس اوور سائٹ اتھارٹی کی چیئرپرسن این ماکوری نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آج شام کینیا کی کاجیدو کاوئنٹی میں پاکستانی شہری کی پولیس کے ہاتھوں موت ہوئی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ریپڈ ریسپانس ٹیم فوری طور پر  روانہ ہوچکی ہے۔اس پاکستانی شہری کا نام ارشد شریف ہے، جن کی عمر 50 برس ہے اور یہ واقعہ 23 اکتوبر کو پیش آیا۔

واضع رہے کہ ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن بھی گئے تھے اور پھر کینیا چلے گئے تھے۔ مقتول کی اہلیہ جویریہ صدیق  نے سب سے پہلے قتل کی تصدیق کی تھی اور ٹوئٹ کیا تھا کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی ہے۔