ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشتعل ،توڑ پھوڑ کرنے والے مظاہرین کو پکڑنے کے لئے جدید طریقہ اپنانے کا فیصلہ

ہجوم، مشتعل،نشاندہی،پنجاب پولیس،پینٹ بال،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) ہجوم کو مشتعل کرنے اورتوڑ پھوڑ کرنے والے مظاہرین کوپینٹ بال کے ذریعے نمایاں کیا جائے گا۔
پولیس نےمشتعل مظاہرین کی گرفتاری میں نشاندہی کیلئےجدید طریقہ کار اپنانے کا فیصلہ کرلیا، لاہور سمیت پنجاب پولیس کیلئے1لاکھ پینٹ بالز خریدے جائیں گے۔
پنجاب پولیس نے مشتعل مظاہرین کی نشاندہی کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے۔ پینٹ بال کی نشاندہی والے مظاہرین کوپکڑنے میں آسانی ہوگی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح مظاہرین سے نمٹنے کاطریقہ کار اپنایا جائے گا،ایک پینٹ بال کی قیمت300روپے بتائی گئی ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پچاس ہزار پینٹ بال لاہور پولیس کے حوالے کیے جائیں گے،فنڈزجاری کردیےگئے ہیں،آئی جی پنجاب نے رواں مالی سال میں بروقت خریداری کاحکم دیدیاہے،رواں ہفتے ٹینڈر کے بعد خریداری کاباقاعدہ عمل شروع ہوجائے گا۔