(کومل اسلم) پاکستان سمیت دیگر ممالک سورج گرہن کل دیکھا جائے گا ، سورج گرہن لاہور شہر میں 3 بج کر 49 منٹ پر شروع ہو گا۔ ماہرین نے شہریوں کو ڈائریکٹ سورج دیکھنے سے خبر دار کر دیا ہے۔
رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کل بروز منگل کو دیکھا جائے گا۔ سورج گرہن کا دورانیہ دو بجے شروع ہو گا اور شام چھے بجے اختتام پذیر ہو جائے گا جبکہ لاہور شہر مین تین بج کر 49 منٹ پر شروع ہو گا، چار بج کر چون منٹ پر سورج گرہن اپنے جوبن پر ہوگا۔ لاہور میں پانچ بج کر 20 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہو جائے گا۔ دوران سورج گرہن شہری ننگی آنکھ سے سورج کو نہ دیکھیں، ماہرین کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ 61 فیصد سورج گرہن لاہور شہر میں دیکھا جائے گا۔