اساتذہ کے لئے بڑی خوشخبری  

24 Oct, 2022 | 04:43 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) پنجاب میں سکول اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی میں نرمی کر دی گئی۔ خواتین اساتذہ اور ہارڈ شپ کیسز والے اساتذہ کو سہولت دی جائے گی۔

 گھر سے دور پچاس کلو میٹر جانے والے اساتذہ کو خصوصی نمبر دیے جائیں گے۔ تبادلے کے خواہشمند بیمار اساتذہ کو بھی ترجیحی دی جائے گی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلے کی پالیسی میں تبدیلی کے لیے وزیراعلی کو سمری بھجوا دی۔ جس میں تبادلوں پر سے پابندی اٹھانے کے لیے بھی اجازت مانگ لی گئی۔

 محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی سے منظوری ملنے کے بعد تبادلوں کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

مزیدخبریں