ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویرات کوہلی نے پاکستان کے ہارنے کی اصل وجہ بتا دی

virat kohli big statement
کیپشن: virat kohli
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی کپتان بابر اعظم کے منصوبے کو بھانپ لیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ویب سائٹ پر ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دونوں کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف میچ میں اپنائی جانے والی تکنیک سے متعلق گفتگو کی۔

ویرات کوہلی نے کہا 'چار کھلاڑی جلد آؤٹ ہونے کے بعد جب ہاردک گراؤنڈ میں آیا تو اس وقت میں بہت زیادہ دباؤ میں تھا، میں اس نوعیت کے گیمز پہلے بھی کھیل چکا ہوں اور مجھے اندازہ ہے کہ پوری قوم کو آپ سے کس قدر امیدیں ہوتی ہیں'۔

انہوں نے کہا 'ہاردک بے خوف کریز پر آیا اور اس نے  آتے ہی مجھے کہا ہم نے صرف پارٹنر شپ بنانی ہے اور وکٹ بچانی ہے، بعد میں رنز بن جاتے ہیں، فی الحال کریز پر جمے رہنا ہے کیونکہ میں اس وقت بڑے شاٹس کھیلنے کے در پے تھا لیکن وہ خطرے سے خالی نہ جاتا'۔

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں ویرات نے کہا 'میچ جب آخری مراحل میں تھا اور ہم نے دیکھا نواز کا صرف ایک اوور ہے اور ہاردک اسے آرام سے چھکے مار سکتا ہے، ہم نے وہیں بھانپ لیا تھا کہ بابر آخری اوور نواز سے کروائے گا اور فاسٹ بولرز سے پہلے بولنگ کروائے گا کیونکہ وہ لوگ پہلے ہی گیم کو کمزور کرنا چاہتے تھے۔

 وہلی نے بتایا 'میں نے  ہاردک سے کہا کہ ہم اگر حارث رؤف کے اوور میں شاٹس کھیل دیں تو میچ ہمارے لیے سیٹ ہو جائے گا اور پاکستان گھبرا جائے گا، اور اتفاق سے یہ ہی ہوا جو ہم نے سوچا تھا، حارث کو جیسے ہی شاٹس پڑے وہ لوگ کمزور  پڑ گئے'۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer