(ویب ڈیسک)پاکستان میں گاڑیوں کی مقبول کمپنی ہنڈا اٹلس نے اپنی نئی گاڑیوں 'HR-V VTi ' اور'HR-V VTi-S' کو لانچ کردیا۔کمپنی نے اس کراس اوور ایس یو وی کے دو ویرینٹ متعارف کرائے ہیں۔
ہنڈا اٹلس نے آج لاہور میں اپنی نئی کار ہنڈا HR-V کو متعارف کروا دیا ہے۔ کمپنی نے اس کراس اوور ایس یو وی کے دو ویرینٹ متعارف کرائے ہیں۔ ان ویریئنٹس کی قیمتیں بھی کمپنی نے بتا دی ہیں،ہنڈا HR-V VTi (بیس ویرینٹ) 59 لکھ99 ہزار اور ہنڈا HR-V VTi-S (ٹاپ ویریئنٹ) کی قیمت 61 لکھ 99 ہزار رکھی گئی ہے۔
یہ قیمتیں یقینی طور پر مارکیٹ میں جاری مسابقت میں اضافہ کریں گی کیونکہ ہنڈا گاڑیوں کے شوقین افراد مارکیٹ میں موجود دیگر کراس اوور کے مقابلے میں اس کار کو منتخب کریں گے۔یہ کمپنی کی طرف سے پہلی مناسب کراس اوور SUV پیش کی گئی ہے اور یہ پچھلے 3-4 سالوں سے پاکستان میں کراس اوور کی بے پناہ مقبولیت کی وجہ سے دوران لانچ کی گئی ہے۔قبل ازیں ہنڈا نے پاکستان میں BR-V متعارف کرایا ہے، لیکن اسے کراس اوور سے زیادہ MPV سمجھا جاتا ہے۔
ہائبرڈ HR-V اگلے سال غالباً تیسری یا چوتھی سہ ماہی میں پاکستان میں لانچ کیا جائے گی اور اس ویرینٹ کو ابتدائی طور پر کم از کم سی بی یو یونٹ کے طور پر لانچ کیا جائے گا۔کمپنی کے حکام کا کہناتھا کہ ہنڈا اس کار کا مقامی طور پر اسمبل شدہ ہائبرڈ ویرینٹ بھی لانچ کرے گا لیکن اس میں کچھ وقت لگے گا۔
واضح رہے کہ ہنڈا HR-Vجسے جاپان میں ہنڈا ویزل کے نام سے جانی جاتی ہے۔ یہ گاڑی رواں سال کے شروع میں تھائی لینڈ اور امریکہ میں لانچ کی گئی تھی۔