(ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ سینئرصحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے، اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کوبلند کرے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ سنیئر صحافی اور اے آر وائی نیوز کے سابق اینکر ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی کے قریب گولی لگنے سے شہید ہوگئےچکے ہیں۔سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے کینیا میں قتل ہونے کی خبروں کے بعد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر عارف علوی سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔