(ویب ڈیسک) سعودی عرب جانے کے خواہشمند افراد کی ایک بڑی مشکل حل ہوگئی، سعودی حکومت نے وزٹ ویزا پر آنے والے تارکین وطن کو خوشخبری سناتے کہا کہ اب وزٹ ویزا کی مدت میں توسیع ممکن ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزٹ ویزے پر سعودی عرب جانے والوں کے لیے خوش خبری آگئی، سعودی محکمہ پاسپورٹ کے اعلان کے مطابق غیر ملکیوں کی سعودیہ عرب میں موجودگی کے دوران ان کے لیے ویزے کی مدت ختم ہونے سے 7 دن پہلے ویزا میں توسیع دی جا سکے گی۔ مدت میں توسیع کے لیے ضروری ہوگا کہ متعلقہ افراد میڈیکل انشورنس کے نظام سے منسلک ہوں۔
تاہم یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ویزے کی مدت میں توسیع ضروری تقاضے اور شرائط پورے ہونے کی صورت میں ہوگی، اور یہ توسیع 180 دن سے زیادہ مدت کے لیے نہیں ہوگی۔