(ویب ڈیسک) صحافت کی دنیا کا ایک اور درخشاں ستارہ ہمیشہ کے لئے ڈوب گیا، سنیئر صحافی ارشد شریف کو بے دردی سے کینیا میں قتل کردیا گیا، ارشد شریف کے قتل سے متعلق تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزرای کا اہم موقف سامنے آیا۔
تفصیلات کےمطابق سنیئر صحافی اور اے آر وائی نیوز کے سابق اینکر ارشد شریف کینیا کے شہر نیروبی کے قریب گولی لگنے سے شہید ہوگئے ہیں۔سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کے کینیا میں قتل ہونے کی خبروں کے بعد وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور صدر عارف علوی سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات شیئر کیے جارہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ سنیئر صحافی ارشد شریف کی شہادت پر بات کی، شیریں مزاری نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ انہوں ںے دہشتگرد گروپس کو پیسے دیے ہیں کہ ارشد شریف کو قتل کردو، اسی لئے تو وہ باہربھاگے ہوئے تھے۔
"ارشد شریف کو قتل کروانے کیلئے سپاری دی گئی تھی" pic.twitter.com/LpJU0IuMD5
— Siasat.pk (@siasatpk) October 23, 2022
واضح رہے اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ سینیئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کینیا میں حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ فیملی ذرائع اور ساتھیوں کی جانب سے ارشد شریف کی موت کی تصدیق کردی گئی تھی تاہم فوری طور پر واقعے کی مزید تفصیل معلوم نہیں ہوسکی تھی۔
اب ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ کینیا کی پولیس کے مطابق ارشد شریف کو گولی ماری گئی ہے۔