پاکستانی ائیر لائنز کی یورپ میں بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت

24 Oct, 2022 | 10:11 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک:پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیر لائنز کی یورپ میں بحالی کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔

 ذرائع کے مطابق یورپی کمیشن اور یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا نے سی اے اے حکام کو طلب کرلیا جس کے بعد پاکستان سول ایوی ایشن کی ٹیم برسلز روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ کے بعد 2023 کی پہلی سہ ماہی میں یورپی کمیشن ٹیم کا دورہ پاکستان ہوگا، دورہ پاکستانی ائیر لائن کے لیے یورپی کمیشن کے لیے پروازیں شروع کرنے کے لیے ایک شرط ہے۔

حکام کے مطابق لائسنسنگ، سائٹ اور رجسٹریشن کے معاملات پر پیشرفت سے متعلق سی اے اے وفد یورپی حکام کو بریفنگ دے گا۔

یورپی کمیشن اور ایاسا حکام سی اے اے وفد سے ملاقات میں مطمئن ہونے پر پاکستان آن سائٹ دورہ کرکے اقدامات کا جائزہ لیں گے، مطمئن ہونے پر یورپی ملکوں میں پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوجائیں گی۔

خیال رہے کہ جولائی 2020 سے یورپی ملکوں میں پابندی سے پی آئی اے کو 150 ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

مزیدخبریں