ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاست زمین حاصل کرنے کے لیے سختی کرتی ہے : ماہر معاشیات قیصر بنگالی

 ریاست زمین حاصل کرنے کے لیے سختی کرتی ہے : ماہر معاشیات قیصر بنگالی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہورمیں ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا ہے کہ ملک میں بہت زیادہ معاشی ناہمواری ہے جس سے چند لوگوں کے پاس لاکھوں ایکڑ اور لاکھوں کے پاس چند ایکڑ بھی نہیں۔

عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اراضی کا حصول اور سیاسی معیشت پر بھی سیشن ہوا جس سے خطاب میں ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کہا کہ ریاست زمین حاصل کرنے کے لیے سختی کرتی ہے اور اپنے ہی شہریوں پر جبرکرتی ہے۔مزدور رہنما فاروق طارق کا کہنا تھا کہ پہلے پرانے لاہور کو تو آباد کرلیں پھر راوی پر نیا شہر بسائیں۔

 مزارعین تحریک کے رہنما مہر عبدالستار نےکہا کہ اوکاڑہ میں مزارعین کا حق مانگنے پر چار سال جیل کاٹی،کیا اپناحق مانگنا جرم ہے۔کانفرنس میں جمہوریت اور جنوبی ایشیا میں انسانی حقوق پر بھی سیشن ہواجس سے خطاب میں بھارتی مندوب ریٹامن چندا کا کہنا تھا کہ ریاستیں قریب آئیں تو عوام خود قریب آجائیں گے۔ 

نیپال کے سشیل راج نے کہا کہ بھارت ہمیں اپنی کالونی سمجھتا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer