ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیے۔
شاہین شاہ آفریدی نے انجری کے بعد لندن میں ری ہیپ مکمل کرنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل پاکستانی ٹیم کو جوائن کیا تھا اور انگلینڈ اور افغانستان کے خلاف وارم اپ میچز میں بولنگ بھی کی تھی۔گزشتہ روز بھارت کے خلاف سپر 12 مرحلے کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 34 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے جبکہ میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دی۔
اس حوالے سےنجی ٹی وی کےایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ایس ایل میں شاہین شاہ آفریدی کی ٹیم لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں 100 فیصد پرفارمنس نہیں دی، دیکھنا ہوگا کہ شاہین فٹ نہیں ہیں یا انہوں نے احتیاطاً زور نہیں لگایا کیونکہ گھٹنے کی انجری کے بعد فاسٹ بولر یا تو پوری طرح فٹ ہوتا ہے یا پھر فٹ نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا شاہین آفریدی کوپی ایس ایل میں کہا تھا کہ فٹ نہیں ہو تو نہ کھیلو لیکن شاہین آفریدی نے کہا کہ میں کھیلوں گا، کل کے میچ میچ بھی شاہین فٹ نظر نہیں آ رہا تھا، اسے بھاگنے میں بھی مشکل پیش آرہی تھی۔
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر کا کہنا تھا بھارتی بیٹرز نے پلان کر لیا تھا کہ شاہین اور حارث رؤف پر رنز بنائیں گے، بولرز آتے ہیں انہیں بولنگ کا پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کہاں گیند کروانی ہے۔