پی ٹی آئی کارکن پر مبینہ تشدد کا الزام, ن لیگی رہنما پر مقدمہ درج

24 Oct, 2022 | 09:29 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں 21 اکتوبر کو عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد مظاہرے کے دوران پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے کارکن پر مبینہ تشدد کے الزام میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

فیصل آباد میں تھانہ فیکٹری ایریا میں درج مقدمے میں ن لیگی رہنما عابد شیر علی سمیت تین نامزد اور پانچ نامعلوم ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ نے الزام لگایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان 21 اکتوبر کو عمران خان کی نااہلی کا جشن منا رہے تھے کہ مدعی کے گھر پر پی ٹی آئی کے جھنڈے لگے دیکھ کر نعرے بازی شروع کر دی، منع کرنے پر عابد شیر علی کی ایما پر ان کے گارڈز نے حملہ کر دیا۔

مدعی نے الزام عائد کیا کہ جان بچانے کیلئے بھاگ کر گھر میں داخل ہوا تو ملزمان اندر داخل ہو گئے اور خواتین کو گالیاں دیں اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔

پولیس نے پی ٹی آئی کارکن کے مدعیت میں تھانہ فیکٹری ایریا میں عابد شیر علی سمیت تین نامزد اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ 

مزیدخبریں