ویرات کوہلی نے بھارتی صحافی کو کھری کھری سنادیں

24 Oct, 2021 | 11:27 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: بھارت میڈیا کی بے جا تنقید پر ویرات کوہلی بھی پھٹ پڑے۔

پاکستان کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس میں بھارتی صحافی نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے پوچھا کہ کیا آپ نے پاکستان کو ہلکی ٹیم سمجھا تھا،جس پر ویرات کوہلی برس پڑے،  ویرات نے کہا کہ کاش آپ یہاں خود آ جائیں اور کٹ پہن کر دیکھیں، پاکستانی ٹیم کو کبھی بھی ہلکا نہیں لے سکتا، یہ وہ ٹیم ہے جو اپنے دن پر دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ڈھیر کر سکتی ہے۔

دوسری جانب بابراعظم نے بھارت کے خلاف میچ میں کامیابی ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دے دیا۔بابر کہتےہیں کہ پوری ٹیم کی کوشش سےکامیابی ملی،شاہین شاہ آفریدی کی باؤلنگ سےاعتمادمیں اضافہ ہوا،کوشش تھی جتناآگےجائیں گے ہمارےلیےاچھاہوگا۔

مزیدخبریں