وزیراعظم عمران خان کی میچ دیکھتے تصویر وائرل

24 Oct, 2021 | 11:03 PM

Malik Sultan Awan

ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان کی پاک بھارت میچ دیکھتے تصاویر وائرل ہوگئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہینوں نےبھارتی سورماؤں کا غرورخاک میں ملادیا، موقع موقع کی رٹ لگانے والوں کو بڑے ٹاکرے میں سکون لینے کا کوئی موقع نہ دیا۔ ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان نے بھارت10 وکٹوں  سے شکست دے دی۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی میچ انجوائے کیا۔

 وزیراعظم نے جدہ میں وفاقی وزراء کے ہمراہ جیت کے لمحات دیکھے، سوشل میڈ پر وائرل تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حماد اظہر نے سیلفی لے رہے ہیں، جس میں  وزیراعظم عمران خان، وزیر خزانہ شوکت ترین اور  امین اسلم موجود ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کی شاندار فتح پر وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم خصوصاً بابر اعظم، جنہوں نے پوری جرات سے ٹیم کی قیادت کی اور رضوان اور شاہین آفریدی، جنہوں نے نہایت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قوم کو آپ سب پر فخر ہے۔

مزیدخبریں