(ملک اشروف)لاہور سیٹ سے ممبر پنجاب بار کونسل رائےنواز کھرل کو قتل کردیا گیا،پنجاب بار کونسل نے کل صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی۔
وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کی جانب سے رائے نواز کھرل ایڈوکیٹ کے قتل کے واقعہ کے خلاف صوبہ بھر کی عدالتوں کے بائیکاٹ کی کال دی گئی ہے۔
بار عہدیداران کا کہناہے کہ ممبر پنجاب بار کونسل رائے نواز کے قتل کے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، قتل کے واقعہ کے خلاف کل صوبہ بھر کے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔پنجاب بار کونسل نے قتل میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
رائے نواز کھرل ایڈوکیٹ کا آبائی تعلق شیخوپورہ سے تھا ،کافی عرصہ سے لاہور میں پریکٹس کررہے تھے، گزشتہ سال ہونے والے الیکشن میں لاہور سیٹ سے ممبر پنجاب کونسل منتخب ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق ان کی قریبی رشتہ داروں میں دشمنی چل رہی تھی ،ان کے بھانجے قتل ہونے پر ان کے برادرنسبتی کو کچھ روز قبل ٹرائل کورٹ سے سزا ہوئی تھی۔ رائے نواز کھرل ایڈوکیٹ کے لاہور سے شیخوپورہ جانے پر ان کے برادر نسبتی نے دیگر قریبی رشتہ دار مخالفین سے ملکر انہیں پرانی دشمنی پر قتل کردیا۔
پنجاب بار کونسل کےممبران کی جانب سے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔