(راؤدلشاد)گورنر پنجاب بھی پاکستان کی فتح کے لئے پر امید، چودھری محمد سرور نے ٹویٹر پیغام میں پاک بھارت میچ کو تاریخی مقابلہ قرار دے دیا،پاکستان زندہ بادکانعرہ لگایا۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے در میان آج کر کٹ کا تاریخی مقابلہ ہو نے جارہا ہے، بچوں سے لیکر بزرگوں تک سب اپنی قومی کر کٹ ٹیم اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ ہیں، انشاء اللہ جیت پاکستان کی ہوگی ۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے ٹویٹر پیغام میں پاکستان زندہ باد کانعرہ بھی لگایا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بچوں سے لیکر خواتین اور بزرگوں سمیت سب قومی کر کٹ ٹیم کیساتھ کھڑے ہیں، انشاء اللہ بابر اعظم کی قیادت میں ٹیم آج بھارت کو شکست دیکر قوم کوکامیابی کا تحفہ دیگی۔
قومی کرکٹ ٹیم کو ڈٹ کرمکمل جوش اور جذبے کیساتھ بھارت کا مقابلہ کر نا ہے،ہر پاکستانی بھارت کے خلاف پاکستانی کر کٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے دعا گوہے۔