گاڑیوں سے لدے ٹرک کو تیز رفتار ٹرین نے اڑا دیا؛ ویڈیو دیکھیں

24 Oct, 2021 | 06:43 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیو ز موجود ہیں جن کو دیکھ کر انسان کانپ جاتا ہے اور ان واقعات کے اثرات ذہن پر نقش ہو کر وہ جاتے ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں کاروں سے لدے ہوئے ٹرک کو تیز رفتار ٹرین نے اڑا دیا۔

ٹرین حادثے میں کبھی کبھار ایسے معجزے بھی دیکھنے میں آئے جہاں انسان موت کے منہ سے واپس آیا جبکہ کچھ ایسے بھی واقعات پیش آچکے ہیں جن میں معمولی سی لاپرواہی جان لے لیتی ہے، ٹرین حادثہ کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں گاڑیوں سے لدے ٹرک کے پرخچے اڑا دیے، واقعہ امریکی ریاست اوکلاہوما میں پیش آیا،جس کی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹرک گاڑیوں سے لدے  ہوا ریلوے پھاٹک پر کھڑا ہوا ہے اور خوقسمتی کی بات یہ کہ اس وقت ڈرائیور ٹرک میں موجود نہیں تھا،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑیوں سے لوڈ ٹرک ٹرین کی پٹری کے قریب پہنچتا ہے تو لوڈ کی وجہ سے گزر نہیں پاتا اور پٹری پر پھنس جاتا ہے۔

اسی دوران ایک ٹرین تیزی رفتاری اس ٹرک کو ایسی ٹکر مارتی ہے کہ اس میں لدی ہوئی گاڑیاں ہوا میں اچھل جاتی ہیں جبکہ ٹرک کے پرخچے اڑ جاتے ہیں۔

اس ہولناک واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جبکہ کچھ تصاویر بھی منظر عام پر آئیں،سوشل میڈیا صارفین نے ڈرائیور سے ہمدردی کااظہار کرتے اس کے زندہ بچنے پر خوشی ظاہر کی۔

 
 

مزیدخبریں