ویب ڈیسک: گزشتہ روزلاہورمیں تحریک لبیک کی ریلی میں شہید ہونیوالے پولیس کانسٹیبل خالدجاوید کو پسرور کے نواحی گاؤں چوبارہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔
پولیس کے چاک وچوبنددستہ نے سلامی پیش کی۔ تحریک لبیک کی ریلی میں شہید ہونیوالے پولیس کانسٹیبل خالدجاوید کو پسرور کے نواحی گاؤں چوبارہ میں پورے سرکاری اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیاگیا۔ اس موقع پر شہیدکانسٹیبل کوایس پی محمداکمل, ڈی ایس پی پسرور مظہرگوندل کی قیادت میں پولیس کے چاک وچوبنددستہ نے سلامی پیش کی۔ نمازجنازہ میں معززین علاقہ سمیت ضلع بھرکے پولیس افسران اورجوانوں نے شرکت کی۔
شہید خالد جاوید تھانہ گوالمنڈی لاہورمیں تعنیات تھے اوردوران ڈیوٹی ایم اے اوکالج کے قریب شہید ہوگئے۔ شہیدکوعید گاہ قبرستان چوبارہ میں سپردخاک کیا گیا، پولیس افسران کی طرف سے پھولوں کی چادرچڑھائی گئی اورفاتحہ خوانی کی گئی۔ شہیدکے لواحقین میں ایک بیٹا, پانچ بیٹیاں اوربیوہ شامل ہے۔